اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران ناموس رسالت ﷺ کی خاطر تجارتی کونسلر تعیناتی کا فیصلہ واپس لے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں نے مسجد نبوی واقعے پر سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات کرائے، ان کے واٹس ایپ میڈیا مینجمنٹ نےطوفان برپا کردیا، اب نہ کوئی سفیر نکالنے کا مطالبہ کررہا ہے نہ کوئی اسلام آباد مارچ ، سرد مہری اس لئے کہ شریف خاندان کے بھارت سے ذاتی کاروباری تعلقات ہیں۔
موجودہ حکمرانوں نے مسجد نبوی واقعہ پر سیاسی مخالفین پر جھوٹے توہین کے مقدمات درج کروادئے انکے what’s app میڈیا مینیجمینٹ نے طوفان برپا کردیااب نہ کوئی سفیر نکالنےکامطالبہ کررہاہے نہ کوئی اسلام آباد مارچ کررہا ہےسرد مہری اس لئے ہے کہ شریف خاندان کےبھارت میں ذاتی کاروباری تعلقات ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 6, 2022
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بی جے پی رکن کی گستاخی پرمسلم دنیا سے بھارتی اشیا کا بائیکاٹ،سخت ردعمل آیا، حکمران ناموس رسالت ﷺکی خاطر تجارتی کونسلر تعیناتی کا فیصلہ واپس لے۔
انتہا پسند حکمران جماعت BJP کی رکن کی جانب سے گستاخی کے بعد پوری عرب ممالک سمیت مسلم دنیا سے بھارتی اشیا کا بائیکاٹ سمیت سخت ردعمل آیا ہے۔پاکستانی حکمران مودی کیساتھ ذاتی تعلقات نہ نبھائے بلکہ ناموس رسالت ﷺ کی خاطر فوری طور پر تجارتی کونسلر تعینات کرنے کا فیصلہ واپس لے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 6, 2022
اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، بھارت کیخلاف متعدد عرب اور مسلم ممالک نےاقدامات کا اعلان کیا، میرصادق اورجعفر کی طرف سے بھارت سے تجارت شروع کی جا رہی ہے، ان کے کاروباری مفادات بھارت سےہیں جو انہیں ہرشے سے زیادہ عزیز ہیں۔
اور تو اور ہندوستان میں جو ہمارے نبی پاک ﷺ کی شان میں جو گستاخی ہوئی اسکے جواب میں متعدد عرب اور مسلم ممالک نے اقدامات کا اعلان کیا لیکن میر صادق اور جعفر کی طرف سے مسلم ممالک کی پیروی کرنے کی بجائے بھارت سے تجارت شروع کی جا رہی ہے اس اقدام واپس لینے تک کا اعلان نہیں کیا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 6, 2022
شہبازگل کا کہنا تھا کہ انہوں نےزیادہ توجہ جعلی آڈیوویڈیوبنانےپرمرکوز کررکھی ہے، اگریہ اس سےنصف توجہ بھی عوامی مسائل پر ڈالتے تو عوام اس حالت کونہ پہنچتے، لگتا ہے اللہ نے انکے دلوں پر مہر لگادی ہے۔
اسکی وجہ صرف یہ کہ ان کے کاروباری مفادات انڈیا کے ساتھ وابستہ ہیں جو انہیں ہر شے سے زیادہ عزیز ہیں
جتنی توجہ انہوں نے جعلی آڈیو ویڈیو بنانے پر مرکوز رکھی ہے اس کا نصف بھی اگر عوامی مسائل پر ڈالتے تو آج عوام اس حالت کو نہ پہنچ چکی ہوتی
لگتا ہے اللّٰہ نے انکے دلوں پر مہر لگادی ہے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 6, 2022