پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فرخ حبیب نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھالیا، صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وزیرمملکت فرخ حبیب کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔

گذشتہ روز وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا، جس کی تصدیق فواد چوہدری نے کرتے ہوئے فرخ حبیب کو مبارک باد دی۔

خیال رہے عام انتخابات میں فرخ حبیب فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے چند ہفتے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا ۔

بعد ازاں سینیٹر شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں