اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے جس سے اوور سیز پاکستانیوں کو گھر اور اراضی کی خریداری میں سہولت ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک پاکستانی اعتماد کے ساتھ ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعے پاکستان میں ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری اور گھر کے لیے بینکوں سے آسان فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر سکیم کا آغاز کرے گے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک پاکستانی اعتمادکے ساتھ ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعےپاکستان میں ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری اور گھر کے لئے بینکوں سے آسان فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 27, 2021
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ اسکیم تیار کی ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ روشن اپنا گھر اسکیم میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے اوور سیز پاکستانی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، روشن اپنا گھر اسکیم میں گھر خریدنے والے کسی بھی وقت اپنا گھر فروخت بھی کرسکیں گے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ روشن اپنا گھر اسکیم کے لیے پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ منصوبہ جات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
روشن اپنا گھر سکیم کے لئے پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ منصوبہ جات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔دنیا بھر میں بسنے والے اووسیز پاکستانیوں کو گھر، اراضی کی خریداری میں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا جو کہ اس سکیم میں آسانی میں بدل جائے گا۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 27, 2021
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو گھر اور اراضی کی خریداری میں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا جو کہ اس اسکیم کے بعد آسانی میں بدل جائے گا۔