تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

’عمران خان نے اپنی عوامی مقبولیت کا لوہا منوا لیا‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن میں 7 نشستیں جیت کر اپنی عوامی مقبولیت کا لوہا منوا لیا ہے۔

فرخ حبیب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی تاریخی فتح پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے چوروں کا اتحاد مصنوعی بیساکھیوں کے باوجود ناکام ہوگیا، عمران خان نے ضمنی الیکشن میں 7 نشستیں جیت کر اپنی عوامی مقبولیت کا لوہا منوا لیا ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ نئے انتخابات کا راستہ اب نہ روکا جائے اور ذاتی مفاد کے بجائے ملکی مفاد کا سوچا جائے۔

 

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب میں بھی میدان مار لیا۔

عمران خان نے پی ٹی ایم کے مشترکہ امیدوار جمیل خان کو شکست سے دوچار کیا، اس سے قبل 16 اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین قومی اسمبلی کے سات حلقوں میں سے 6 حلقے جیت گئے تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں بیک وقت فتح حاصل کرکے نہ صرف 5 نشستوں پر فتح کا اپنا ریکارڈ بہتر کیا تھا بلکہ ایک ساتھ زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -