سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منحرف رکن کاووٹ شمارنہیں ہوگا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فرخ حبیب نے لکھا کہ تاریخی فیصلہ!منحرف رکن کاووٹ شمارنہیں ہوگا حمزہ شہباز کی پنجاب میں جعلی حکومت فارغ ہوگئی۔
تاریخی فیصلہ! منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ حمزہ شہباز کی پنجاب میں جعلی حکومت فارغ ہوگئی۔ #امپورٹڈ__حکومت___نامنظور pic.twitter.com/DR6GxDASsu
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 17, 2022
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معاملہ پر 3-1 سے رائے سامنے آئی ہے، فیصلہ سے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیرعالم میان خیل نے اختلاف کیا ہے۔