تازہ ترین

‘تاریخی فیصلہ! حمزہ شہباز کی پنجاب میں جعلی حکومت فارغ ہو گئی’

سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منحرف رکن کاووٹ شمارنہیں ہوگا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فرخ حبیب نے لکھا کہ تاریخی فیصلہ!منحرف رکن کاووٹ شمارنہیں ہوگا حمزہ شہباز کی پنجاب میں جعلی حکومت فارغ ہوگئی۔

 

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معاملہ پر 3-1 سے رائے سامنے آئی ہے، فیصلہ سے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیرعالم میان خیل نے اختلاف کیا ہے۔

Comments