جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

”ہم نے ڈنڈا اٹھا لیا تو رانا ثنا اللہ نظر نہیں آئیں گے“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے ڈنڈا اٹھا لیا تو پولیس اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی نظر نہیں آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ لاکھوں لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر موجود ہوں گے، ہم اسلام آباد آ رہے ہیں اور مطالبات منوا کر جائیں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو کہتا ہوں کہ ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کیساتھ ان کے مذاکرات نہیں ہوئے، بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، سپریم کورٹ کے ہر حکم کے ہم پابندہیں، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ 4 رکنی ٹیم مقرر کریں، وہ ٹیم ان سے مذاکرات کرے یہ جلسہ کریں اور گھر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے وزیر اعظم نے ٹیم مقرر کی، میں اس کا حصہ نہیں، مجھے بہت اچھی طرح سے پتا ہے کہ میں اس ٹیم شامل نہیں، جب یہ فیصل آباد آئیں گے تو اس کے بعد جو کارروائی بنتی ہے کرلیں گے، انہوں نے جلسے کے لیے سپریم کورٹ سے رعایت لی تو ذمہ دار عدالت عظمیٰ ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدالت پھر اس پر پوری طرح سے عمل درآمد کرائے، صوبائی اکائی کا وفاق پر حملہ کرنا آئینی جرم ہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے فتنہ فساد مارچ کو مسترد کر دیا ہے،  ہمارے پلان کے مطابق انہیں اٹک پل سے آگے روکا جانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں