پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

فرشی شلوار اس عید پر خواتین کی پہلی پسند، برسوں پرانا فیشن واپس آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہر سال عید پر کوئی نہ کوئی ڈیزائن ٹرینڈ کرتا ہے، تاہم اس سال جو ڈیزائن سب سے زیادہ ٹرینڈ کررہا ہے وہ فرشی شلوار کا ہے۔

خواتین کے لیے عید اس وقت تک ادھوری ہے جب وہ اسے اپنے من پسند ملبوسات اور زیورات کے ساتھ نہ منائیں، تاہم اس بار تو ایسا لگ رہا ہے جیسے عید منانے کےلیے عرش پر چاند ضروری ہے، ویسے فرش پر فرشی شلوار تو ہونا ہی چاہیے۔

مارکیٹ میں عید کی شاپنگ کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ فرشی شلوار لازمی ہونی چاہیے، ایک خاتون نے بتایا کہ فرشی شلوار میں ایک سلوا چکی ہوں، ایک نوجوان لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے بھی امی سے کہا کہ مجھے بھی شلوار بنا کے دینا۔

اسی طرح ایک اور نوجوان خاتوں نے اپنی دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میری دوستیں بنا رہی ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ میں بھی بناؤں گی یہ ٹرینڈ میں ہے۔

بڑی مارکیٹوں کی اکثر دکانوں پر فرشی شلوار کی تیاری بھی عید کے پیش نظر عروج پر ہے، فرشی شلوار کی ڈیمانڈ بہت زیادہ اور وقت بہت کم ہے کیوں کہ خواتین کا کہنا ہے کہ اگر عید پر انھیں فرشی شلوار نہ ملیں تو پھر وہ عید کو اس طرح سے نہیں منا پائیں گی۔

درزی حضرات کا کہنا ہے کہ اس عید پر لگ رہا ہے کہ سب فرشی شلوار پہنیں گے، اس سال فرشی نے کمال کردیا ہے بس ہر جگہ فرشی ہی فرشی ہے، زیادہ تر کسٹمرز صرف فرشی شلوار ہی مانگ رہی ہیں اس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔

ایک درزی نے بتایا کہ پہلے اسے کھڑی شلوار کہتے تھے، مگر اب اس کا نام تبدیل ہوکر دوبارہ سے فیشن آیا ہے فرشی شلوار، اس کا پائنچہ تھوڑا بڑا کردیا گیا ہے باقی ساری چیزیں وہی ہیں، کم از کم بھی روز کی 15، 20 اس طرح کی شلواریں بن رہی ہیں۔

رپورٹ: شاہین عتیق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں