بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فریال محمود نے دانیال راحیل سے طلاق کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے شوہر دانیال راحیل سے طلاق کی تصدیق کردی۔

اداکارہ فریال محمود نے ایک انٹرویو کے دوران طلاق کی تصدیق کی تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کب اور کن وجوہات کی بنا پر ہوئی؟ یا پھر انہوں نے خلع لی ہے۔

اداکارہ نے طلاق کے معاملے پر مختصر بات کی اور دانیال راحیل کو اپنا سابق شوہر قرار دیا۔

فریال محمود نے بتایا کہ شادی ختم ہونے کے بعد گزشتہ سال فلم کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اٹلی چلی گئی تھیں جہاں انہیں زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملا۔

اداکارہ نے کہا کہ اٹلی میں بہت پیار ملا، خوبصورت لوگوں سے ملیں اور کئی مقامات کی سیر کی بہت کچھ سیکھا بھی۔

فریال محمود نے یہ بھی واضح کیا کہ جب سوشل میڈیا میں ان کی اور دانیال راحیل کی علیحدگی اور طلاق کی خبریں چل رہی تھیں، تب ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں تھے اور وہ ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔

واضح رہے کہ فریال محمود نے کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں مئی 2020 میں سادگی سے ساتھی اداکار دانیال راحیل سے شادی کی تھی۔

شادی کے محض 4 ماہ بعد ستمبر میں ہی ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جنہیں اس وقت اداکارہ نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

بعد ازاں اگست 2021 میں فریال محمود نے احسن خان کے شو میں مختصر طور پر بتایا تھا کہ وہ سنگل ہیں مگر انہوں نے طلاق کے حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں