بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

معروف بالی ووڈ اداکار سمیر کھکھر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سمیر کھکھر 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سمیر کھکھر کی موت کی تصدیق ان کے بھائی گنیش کھکھر نے کی، اداکار کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا انہیں علاج کے لیے ایم ایم اسپتال بوریوالی منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

سمیر کھکھر نے آخری بار شاہد کپور کی ویب سیریز ’فرزی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق سمیر کھکھر کی آخری رسومات آج صبح ساڑھے 10 بجے بوریولی کے بابائی ناکہ قبرستان میں ادا کی گئیں۔

سمیر کھکھر کی موت کی خبر سن کر ان کے مداح اور شوبز ستاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سمیر کھکھر نے سلمان خان کی فلم ’جے ہو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ وہ سنیل گروور کی ویب سیریز سن فلاور میں بھی مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں