منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

لاہور:شان پاکستان کے زیر اہتمام رنگارنگ فیشن شو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شان پاکستان کے زیر اہتمام لاہورمیں رنگا رنگ فیشن شو ہوا۔معروف بھارتی اداکارہ زینت امان نے ریمپ پرجلوے دکھائے۔

لاہورمیں جاری شان پاکستان تقریبات کے اختتام پر مقامی کلب میں نت نئے ملبوسات پر مبنی رنگا رنگ فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں بھارتی اداکارہ زینت امان نے ریمپ پر کیٹ واک کر کے خوب داد سمیٹی فیشن شو میں مختلف ماڈلز نے ملک کے معروف ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے دکھائے جبکہ پاکستان کی طر ف سے کوئین آف لالی وڈ اداکارہ ریشم بطور شو سٹاپر جلوہ گر ہوئیں۔

شان پاکستان کے بینر تلے منعقدہ فیشن شو میں بھارتی مہمانوں کے ساتھ ساتھ زندہ دلان لاہورنے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور دلکش فیشن سے بے پناہ محظوظ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں