27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

فیشن ویک پاکستان کے دل چسپ لمحات کی یادگار ویڈیوز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں منعقد ہونے والے فیشن پاکستان ویک میں پاکستانی اداکار فواد خان نے شائقین میں بیٹھ کر اپنی اہلیہ صدف کو ریمپ پر واک کرتے ہوئے سراہا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقد ہونے والے فیشن ویک پاکستان (ایف پی ڈبلیو) میں مختلف ماڈلز نے ریمپ پر واک کی اور اس دوران دلچسپ واقعات بھی دیکھنے کو ملے۔

اس موقع پر اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے کچھ ایسی حیران حرکتیں کی گئیں جن کا شائقین نے خوب مذاق بنایا، دو روز قبل ریمپ پر واک کرنے کے دوران اداکار منیب بٹ بے دھیانی میں عائزہ خان کے کپڑوں پر چڑھ گئے۔

- Advertisement -

اسی طرح ماڈل و اداکارہ حنا الطاف کی کیٹ واک کا بھی شائقین نے خوب مذاق بنایا کیونکہ وہ ریمپ پر گرتی گراتی پہنچی اور جب واپس جانے لگیں تو راستہ ہی بھول گئیں۔

فیشن ویک میں ایک اور خوبصورت واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب نوجوان ماڈل کیشا صدیقی گروپ کے ہمراہ ریمپ پر آئیں تو اُن کی سینڈل ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے انہیں چلنے میں تکلیف کا سامنا تھا البتہ ایسے موقع پر ماڈل سبحان اعوان آگے بڑھے اور انہوں نے خاتون کی سینڈل اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر واک شروع کردی۔

اسی طرح تین روزہ پاکستان فیشن ویک کے آخری روز بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے بھی ریمپ پر واک کی اور اس دوران اداکار اپنی اہلیہ کو سپورٹ اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے شائقین میں موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدف خان ہانیہ عامر اور فیروز خان کے ساتھ ریمپ پر آئیں تو فواد خان اگلی نشستوں پر بیٹھ کر اپنے موبائل سے ویڈیو بنانے لگے اور تالیاں بجا کر داد بھی دی۔

View this post on Instagram

#AyezaKhan almost tripped while walking on ramp at #FPWF19. #ayeza #MuneebButt #Alkaram #PakistaniFashion #FPW #EntertainmentPopcorn

A post shared by Entertainment popcorn (@entertainment_popcorn_offical) on

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں