کراچی : شہر قائد سمیت سندھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے تیز ہواؤں کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
، کوئٹہ اور کراچی میں سائبیریا سے آنے والی یخ بستہ ہواوں کی لیپٹ میں ہیں، کراچی میں چلنے والی یخ بستہ گرد آلو ہواوں نے شہر کو اپنی لیپٹ میں لے رکھا ہے جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ اڑنے والی گرد نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر خاص کر ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا تاہم آج شام سے اس کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں سے کئی شہروں کادرجہ حرارت گر گیا ہے، کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں سے لے وادی مالم جبہ ،کالام،مری ،شوگران ناران ،استور ،دیامر ایک بار پھربرف سے ڈھک گئے، برفباری نے جہاں سیاحوں کی موجویں کرادیں وہیں مقامی افراد کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں جل تھل کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئیں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔