لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عرفان کی والدہ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں، انکی نمازجنازہ آبائی شہر میں ادا کی جائے گی ۔
خیال رہے کہ محمد عرفان اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر ہیں۔
مزید پڑھیں : کرکٹر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے
واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کے والد انتقال کرگئے تھے۔