بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کے پاس بڑے نام ہیں، میری توجہ بولنگ پر مرکوز ہے، نسیم شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے پاس بڑے نام ہیں لیکن میری توجہ بولنگ پر مرکوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں، انہوں‌ نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو جلد آؤٹ کریں، وقار یونس کو آسٹریلیا میں کھیلنے کا بہت تجربہ ہے ان سے بہت سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موقع ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، میری توجہ صرف اپنی بولنگ پر ہے، انڈر 16 سے کھیلتا آرہا ہوں، شعیب اختر، وقار یونس اور وسیم اکرم کی ویڈیو دیکھ کر بہت مدد ملتی ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ میں نے کرکٹ عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی سے شروع کی وہاں سے انڈر 16 اور پھر انڈر 19 کھیلی، لوگ وقار یونس سے کمپیئر کرتے ہیں لیکن میں اپنے نیچرل ایکشن میں رہتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کوئی بھی بیٹسمین ہو اچھی بولنگ کریں۔

مزید پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم

واضح رہے کہ 16 سالہ نسیم شاہ کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کھیلے تو وہ آسٹریلوی سرزمین پر ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق نسیم شاہ ہمت، حوصلہ اور جنون سے سرشار ہیں، ان کی بولنگ اسپیڈ 140 سے زیادہ ہے، لائن اور لینتھ بھی بہترین ہے۔

نیوزی لینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر شین بونڈ جیسے ایکشن سے بولنگ کرنے والے نسیم شاہ آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین بولرز ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں