تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

کراچی: پاکستان تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کھیل، سیاحت، سیاست اور کلچرل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ورلڈ انڈٰیکس نے دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوریا دوسرے اور قطر تیسرے پوزیشن پر موجود ہیں۔

اسی طرح چین، کینیڈا اور نیدرلینڈز بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ناروے اور بیلاروس ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں کینگروز نویں، کروشیا دسویں، امریکا 32، ترکی، 52، برازیل 72 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

پاکستان نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے ممالک میں حریف ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، فہرست کے مطابق پاکستان 122 اور بھارت 130ویں نمبر پر موجود ہیں، ملائیشیا 94 ویں نمبر پر براجمان ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ انڈیکس کی جانب سے بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں پاکستان کو سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دیا گیا تھا

Comments

- Advertisement -