منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فاٹا انضمام کے فیصلے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے ، محمود خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کے فیصلے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے، ترقیاتی کاموں پر قبائل کے تحفظات دور کرنے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ 70سالوں کی پسماندگی دور کرنے میں وقت لگے گا، تمام قبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں عملےکی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے فیصلے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے، ترقیاتی کاموں پر قبائل کے تحفظات دور کرنے کی کوشش ہے۔

باجوڑ میں زراعت کے پروگرام کا انعقاد قابل تحسین ہے، محمود خان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کو مکمل کرنے کی توفیق دینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح باجوڑ بھی ترقی کرے گا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ میں لیڈر عمران خان کو جانتا ہوں، وزیراعظم کبھی بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد اورعمران خان کی کوششوں سے چیلنجز میں سرخرو ہوں گے، انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں