منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فاٹا اصلاحات کا بل کسی صورت منظور نہیں ہونے دینگے، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت فاٹا بل اصلاحات منظورنہیں ہونےدیں گے، جو ہمارےساتھ معاہدہ ہواتھا یہ وہ بل ہرگز نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کے عوام سے پوچھے بغیران کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

فاٹا کے بارے میں قانون سازی پر حکومت کا مشاورت نہ کرنا اوراعتماد میں نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ محض چند لوگوں کی خواہش پر یہ فیصلہ نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں: فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوامی رائے سے کیا جائےگا، مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ کنونشن سینٹر میں ہونے والے سیاسی جرگے میں یہ طے پایا تھا کہ فاٹا کے عوام کو فیصلہ کا اختیار دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کے پی کے میں ضم ہوئے بغیر فاٹا میں اصلاحات ممکن نہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے والے مذاکرات میں طے شدہ باتوں سے انحراف کیا تو بھرپور مخالفت کرینگے، فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کی بات ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں