ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

فاٹا اصلاحات : اعلیٰ سطحی اجلاس حکومت کی عدم توجہی کے باعث بے نتیجہ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس حکومتی اراکین کی عدم توجہی کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر توثیق کے بعد فیصلے پر مشاورت اور عمل درآمد کیلئے آج ہونے والا اجلاس حکومتی اراکین کی غیر سنجدگی کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

مذکورہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفراللہ کے غیرسنجیدہ رویے کا اراکین نے سخت نوٹس لیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بیرسٹر ظفراللہ نے اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق مجوزہ بل کی وضاحت تک نہیں کی، اس موقع پر بیرسٹرظفراللہ کے رویے پر تمام جماعتوں کے اراکین نے تحفظات کا اظہارکیا، سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ حکومت کیلئے فاٹا کی زمین کی اہمیت ہے لیکن قبائلی خون کی کوئی اہمیت نہیں۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کے پی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق فیصلے کی توثیق

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فاٹا میں رواں سال اکتوبر میں بلدیاتی اور اپریل 2019 میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: فاٹا اصلاحات کا بل کسی صورت منظور نہیں ہونے دینگے، فضل الرحمان

فاٹا میں رائج ایف سی آر کو صدارتی حکم کے ذریعے منسوخ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ قانونی اور انتظامی معاملات طے کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، کمیٹی نے فاٹا کیلئے آئندہ دس سالوں کے اضافی فنڈز کی فراہمی کی بھی توثیق کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں