فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔
پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
فیٹف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں کامیاب اقدامات کیے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر کامیابی سے وقت سے پہلے عملدرآمد کیا ہے۔
پاکستان کی بڑی کامیابی، فیٹف نے گرے لسٹ سے نکال دیا#ARYNews #FATF #Pakistan pic.twitter.com/jGi3jFEoJo
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 21, 2022
فیٹف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایکشن پلان کے تمام 34 نکات پروقت سے پہلےعمل کیا اور پاکستان فنانشنل پروسیجرمیں ایشیا پیسفک گروپ کیساتھ کام کرتا رہے گا۔
صدر فیٹف ٹی راجا کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان اب مزید گرے لسٹ میں نہیں رہے گا، دہشت گرد تنظیموں تک کرپٹو کرنسی کی رسائی روکنا ہوگی اور اس کی اصلاحات کو مزید موثر بنانا ہوگا۔
واضح رہے کہ فروری 2018 میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔
تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔