تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
Array

ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور کاؤنٹر فنانس ٹیررزم ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرے گی

اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور کاؤنٹر فنانس ٹیررزم ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف اقدامات اور ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور کاؤنٹر فنانس ٹیررزم ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرے گی۔

جہاں ایف اے ٹی ایف کی ٹیم  کو ایکشن پلان پرعملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس موقع پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ہر قسم کے ملاقاتیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف ٹیم کی پاکستان آمد

دورے کے دوران ایف اے ٹی ایف جائزہ ٹیم ایکشن پلان سمیت مستقبل کیلئے قائم سیٹ اپ کا جائزہ لے گی۔

جائزہ ٹیم کی مرتب رپورٹ پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اے ایم ایل ڈائریکٹوریٹ سمیت پاکستان بھر میں سرکلز قائم کئے گئے تھے، مختلف شہروں کے اے ایم یل سرکلز ایکشن پلان پر اپنی رپورٹس ڈائریکٹوریٹ ارسال کرچکے ہیں جبکہ ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق متعلقہ محکموں کا ڈیٹا بھی ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ہ

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں