تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انجانے میں باپ بیٹے نے جنگ عظیم دوئم کا بم دریافت کرلیا

لندن : برطانوی باپ اور بیٹے نے میگنٹ فشنگ کے دوران جنگ عظیم دوئم میں استعمال ہونے والا بم دریافت کرلیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی شہری اپنے 6 سالہ بیٹے کے ہمراہ میگنٹ کے ذریعے انگلینڈ کے دریائے مول سے قدیمی چیزیں تلاش کررہے تھے کہ اچانک ان کے مقناطیز میں جنگ عظیم دوئم کا بم چپک گیا، بم ملنے کے بعد آسٹن نے برطانوی پولیس کو مطلع کیا تاکہ بم کے نقصانات سے بچا جاسکے۔

آسٹن نے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے فنلے کے ہمراہ انگلینڈ کے ڈارکن برج پر کھڑا ہوکر مقناطیز کے ذریعے دریائے مول سے نایاب و قدیمی اشیاء دریافت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ میرے میگنٹ سے کوئی آہنی چیز ٹکرائی۔

جب میں نے مقناطیز باہر کھنیچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ آہنی چیز دراصل جنگ عظیم دوئم کا بم تھا جو اس وقت پھٹنے سے رہ گیا تھا۔

برطانوی شہری نے بتایا کہ میں نے بم دیکھتے ہی پولیس کو کال کرکے مطلع کیا، جس پر پولیس نے ہمیں بم سے دوری اختیار کرنے کو کہا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹن کی کال پر برطانوی پولیس بم ڈسپوزل اسکورڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور کئی دہائیوں قبل انسانی قتل عام کےلیے استعمال ہونے والے بم کو ناکارہ بنایا۔

دریائے ٹیمز کے قریب جنگ عظیم دوئم کا بم دریافت، لندن ایئرپورٹ بند اور پروازیں منسوخ

خیال رہے کہ اس سے قبل فروری 2018 میں لندن کے مشہور دریائے ٹیمز کے قریب سے جنگ عظیم دوئم کا بم دریافت ہوا تھا، جس کے بعد حکام نے لندن ایئرپورٹ بند کرکے پروازیں منسوخ کردی تھیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -