جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شادی کے اصرار پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں ایک انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا، جب سگے باپ نے شادی سے چند دن قبل بیٹے کو موت کی نیند سلادیا۔ بیٹے نے شادی جلدی کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے، جس پر مشتعل باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی کمشنری الجیزہ کے علاقے المفقودہ میں 30 سالہ جوان نے شادی کی تیاریاں وقت سے قبل مکمل کرلیں تاکہ جلد شادی ہوسکے۔

اس بات کی تذکرہ بیٹے نے اپنے والد سے کیا مگر والد نے اس کی بات قبول نہیں اور دونوں میں تکرار شروع ہوگئی، اس دوران مشتعل باپ نے چھری کے وار سے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق اہل محلہ نے یہ منظر دیکھا تو مداخلت کی مگر اس وقت تک بہت دیگر ہوچکی تھی، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکا تھا، پولیس نے ملزم کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا ہے۔

اس سے قبل بھارت میں لکھنؤ کے کرشنا نگر تھانے کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا،ملزم نے چوتھی جماعت کی معصوم طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوتھی جماعت کی 11 سالہ طالبہ کرشنا نگر تھانے کے علاقے میں ٹیوشن کے لئے نکلی تھی، بچی کے گھر نہ پہنچنے پر رات بھر ڈھونڈا گیا، مگر معصوم طالبہ کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

بچی کے اہل خانہ نے اس معاملے کی شکایت کرشنا نگر پولیس اسٹیشن میں کی، جس پر مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے طالب علم کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔

پولیس کے مطابق 11 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے ملزم کیساتھ جمعہ کی شام دیر گئے پولیس نے انکاؤنٹر کیا۔

پولیس نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں اس کی ٹانگ میں گولی لگی، اس دوران ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبہ عالم باغ کے ایکو گارڈن کے قریب برہنہ حالت میں ملی تھی، پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا، پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ طالبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ معصوم طالبہ کے اہل خانہ اور مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس ٹیم چیکنگ آپریشن میں مصروف تھی۔ اس دوران کرشنا نگر تھانہ علاقہ میں ایک مشکوک نوجوان کو جاتے ہوئے دیکھا۔ اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ پولیس کی گولیوں سے زخمی ہو گیا۔

آذربائیجان کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا، اہم انکشاف

کرشنا نگر تھانہ انچارج کے مطابق زخمی ملزم کا نام لیاقت علی ہے۔ وہ کرشنا نگر تھانہ علاقہ میں ایک دکان پر کام کرتا ہے۔ بدھ کی شام ٹیوشن کے لئے جانے والی بچی کو اغواء کرکے اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں