پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: بھڑولیاں والا میں زمیندار نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں بھڑولیاں والا میں میاں بیوی نے 3 بچیوں کو قتل کے بعد خودکشی کرلی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق طاہر اور اسکی بیوی ناہید نے غربت اور قرض سے تنگ آ کر اقدام کیا، طاہر نے مختلف افراد سے 3 لاکھ روپے ادھار لے رکھے تھے، قرض کی رقم واپس نہیں کرسکتا تھا اس لیے بیٹیوں کو قتل کیا اور خودکشی کی۔

- Advertisement -

فیصل آباد پولیس کا بتانا ہے کہ بیٹیوں کے قتل کے بعد میاں بیوں نے خودکشی کی،  طاہر نے بیٹیوں کو مارنے اور خودکشی سے پہلے خط بھی تحریر کیا۔

خط میں طاہر نے لکھا کہ بیوی بچوں کی کفالت نہ کر سکتا تھا اس وجہ سے یہ قدم اٹھا رہا ہوں، اگر کوئی قرض مانگے تو میرا گھر بیچ کر ادا کر دینا اہلخانہ کو اس لئے قتل کیا تاکہ بہن بھائیوں پر مالی بوجھ نہ پڑے، میرے بعد میری بیٹیاں کہاں جاتیں، لوگوں نے انہیں برا بھلا کہنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں