تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

باپ نے جلدی میں بیٹے کوبھی اسکریننگ بیلٹ پر ڈال دیا

بیجنگ : چینی شہری نے ٹرین پکڑنے کی جلدی میں اپنے بیٹے کو غلطی سے سامان کی ایکسرے مشین میں رکھ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین دنیا کا سب زیادہ آبادی والا ملک ہے اسی لیے دنیا میں سب سے زیادہ انسان چین میں ہجرت کرتے ہیں لیکن ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہوئے لوگ بہت سی غلطیاں بھی کربیھٹتے ہیں۔

ایسی ہی ایک غلطی ہوانگ کے نام سے مشہور ایک باپ نے کی، جسے ٹرین پکڑنے کی اتنی جلدی کہ اپنے بیٹے کو سامان سمجھ کر کنویر بیلٹ (ایکسرے مشین والی بیلٹ) پر رکھ دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی صوبے گوانگسی کے گائینگ اسٹیشن پر پیش آیا، سیکیورٹی عملے اور اسٹیشن پر موجود دیگر مسافروں نے باپ کو صورتحال سے آگاہ کیا کہ تو والد نے جلدی سے اپنے بیٹے کو مشین سے نکالا۔

ہوانگ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو اپنی اہلیہ سے ملوانے اور روایتی تہوار منانے گوانگجو جارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیکیورٹی اسکریننگ سے جلدی گزرنے کی کوشش کررہے تھا کیونکہ ٹرین میں سوار ہونے کےلیے پہلے ہی کافی تاخیر سے پہنچا تھا، اسی لیے جو کچھ اس کے پاس تھا کہ اس پر توجہ نہیں دے پایا اور بیٹے کو اسکریننگ مشین پر رکھ دیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے بیٹے کو سامان کے ساتھ اسکریننگ مشین پر رکھ دیتا ہے۔


دوسرے مسافروں اور اسٹیشن کے عملے کے کہنے پر باپ تیزی سے بچے کو باہر گھسیٹنے کے لئے آگے بڑھا۔

اسٹیشن کے ایک سیکیورٹی افسر چن للی نے گوانگسی نیوز کو بتایا، ‘خوش قسمتی سے، بچے کو وقت پر اٹھالیا تھا اسی لیے بچے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

ایکسرے ایک قسم تابکاری شعائیں ہیں جسے انسانی جسم کے پار کیا جاتا ہے اور یہ عمل صرف میڈکل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہ بھی صرف جسم کے کسی مخصوص حصّے پر۔

این ایچ ایس کے مطابق ایکسرے کے شعائیں کینسر کی وجہ بن سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -