تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بپھرے ہوئے بیل سے بیٹے کو بچانے کیلئے باپ ڈھال بن گیا(کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

امریکی شہری نے بپھرے ہوئے بیل کے نشانے پر آنے والے بیٹے کو بچانے کےلیے اپنی جان داؤ پر لگادی، ہجوم باپ کی محبت دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

باپ بیٹے کی محبت کی داستانیں دنیا میں بہت سی رقم ہیں لیکن آج ایسے باپ سے متعلق بتانے جارہے ہیں جن نے اپنے بیٹے کی جان بچانے کےلیے خود کو بپھرے ہوئے بیل کے سامنے انسانی ڈھال بنا دیا۔

امریکا کا راڈیو (بیل کی سوار) کھیل بہت مشہور ہے جس میں کھلاڑی کو کچھ دیر بیل کی پشت پر سواری کرنی ہوتی ہے اور جو کھلاڑی زیادہ دیر تک بیل کی پشت پر سوار رہتا وہ جیت جاتا ہے۔

اس کھیل کے دوران 18 سالہ نوجوان کوڈی ہکس بپھرے ہوئے بیل پر سوار ہوئے لیکن بیل نے انہیں زیادہ دیر اپنی پشت پر بیٹھنے نہیں دیا اور زمین پر پٹخ دیا۔

کوڈی زمین پر گرتے ہی بے ہوش ہوگئے، بیل دوبارہ کوڈی کی طرف بڑھتا اس سے قبل کوڈی کے والد لینڈس ہکس نے خود کو کوڈی پر گرایا اور بپھرے ہوئے بیل کے سامنے انسانی ڈھال بن گئے۔

بیل نے دونوں کو زور دار ٹکر ماری تاہم وار زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوا اور دونوں کو صحیح سلامت نکال لیا گیا۔

لینڈس ہکس کا کارنامہ دیکھ کر میدان میں موجود ہجوم سکتے میں آگیا، جس کے بعد کے بعد سے لینڈس کو ایک ہیرو کے طور پر سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -