جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دوسری بیوی کی محبت میں باپ نے تین بچوں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھاولپور: دوسری بیوی نے سوتیلے بچوں کے ساتھ رہنے سے منع کیا تو باپ نے اپنے 3سگے بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا جبکہ خود زہر پینے کا ڈرامہ رچایا، فاروق نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری بیوی کی محبت باپ کی شفقت پر غالب آگئی، بہاولپور کے فاروق نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے تین بچوں کو قتل کردیا، قائد اعظم کالونی کے رہائشی فاروق نے پہلی بیوی کے انتقال کے بعد کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔

فاروق منانے گیا تو بیوی نے بچوں کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا، ناکامی پر فاروق نے دس سالہ عمیر، آٹھ سالہ زہرہ اور چھ سالہ زنیرہ کو چارجر کے تار سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا جبکہ ملزم نے خود بھی زہر پینے کا ڈرامہ کیا، تاہم دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

- Advertisement -

پولیس نے بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں