مردان میں سفاک باپ نے 14 سال کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مردان کے علاقے گڑھی کپوڑہ چمرنگ میں سفاک باپ 14 سالہ بیٹی ثانیہ گل کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے فرار ہوگیا۔
ملزم نے بچی کو کرنٹ کے جھٹکے بھی دیے اور ہاتھ پیروں کے ناخن اکھاڑ دیے، اسپتال منتقلی پر ڈاکٹروں نے بچی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم ظہور نے دو شادیاں کی تھیں، مقتولہ بچی کی ماں نے خلع لے کر دوسری شادی کی تھی۔
تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ بچی کے نانا نے کھانا اور دیگر اشیا گھر پر لاکر دیں جس پر ملزم مشتعل ہوا اور بچی کی جان لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔