تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

باپ نے 6 سالہ معصوم بچے کو قتل کرکے لاش پھینک دی

نئی دہلی : بھارت میں سفاک باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے چھ سالی بیٹے کو کھیت میں لے جاکر قتل کردیا، اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کروادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا سراغ لگا کر بیٹے کے قتل میں ملوث باپ کو گرفتار کرکے کھیت سے لاش برآمد کرلی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے گاؤں میں دھرمیش نامی شخص نے تھانے میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کیا۔

دوران تفتیش پولیس کو انکشاف ہوا کہ مدعی دھرمیش اپنے ہی بیٹے کو ناجائز اولاد سمجھتا تھا جس کی وجہ سے اس نے معصوم کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق 5 جنوری کو بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ نے گاؤں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کی تو معصوم کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد ہوئی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ معصوم بچہ لاپتہ نہیں ہوا تھا بلکہ اس کے والد دھرمیش نے جوتے کے تسمے سے اس کا گلا دبا کر لاش کو گنے کے کھیت میں پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم دھرمیش کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے وہ بیوی سے مسلسل جھگڑا کرتا تھا اور بچے کو بری طرح سے مارتا پیٹتا رہتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قاتل باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے، فی الحال مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -