ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

کراچی میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملیر الفلاح کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا، متوفی کی شناخت شاہ حسن کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق باپ نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد تھانے پہنچ کرگرفتاری دیدی ہے، پولیس نے بتایا کہ ملیر الفلاح میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹے کو قتل کیا، 20 سے 25 سالہ متوفی کی شناخت شاہ حسن کےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو قتل کرنے والے باپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

نوجوان شاہ حسن اکثر گھروالوں سے لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا، نوجوان نے آج بھی باپ کو قتل کرنے کیلئے چھری اٹھالی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر باپ کی جانب سے بیٹے کو قتل کرنے کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں