جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ہم نے پاکستان بنایا، میرے بیٹے کو ڈاکوؤں نے مار دیا، قتل ہونے والے رہبر کے والد کا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان رہبر کے والد کا کہنا ہے کہ آج میرے بیٹے کو ڈاکووں نے مار دیا، حکمران روٹی نہیں دے سکتے تو زندگی تو دو دیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلستان جوہرفلائی اوور پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے37سالہ علی رہبر کی جان لے لی، غم سے نڈھال مقتول رہبر کے والد اختر حسین نے کہا کہ میرا وطن مجھ سے پوچھ رہا ہے میرا قصورکیا ہے؟ جو جی رہے ہیں، میری لگن میں وہ زندگی کو ترس رہے ہیں۔

اختر حسین کا کہنا تھا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا، آج میرے شہر میں میرےبیٹےکوڈاکووں نےماردیا، حکمران روٹی نہیں دے سکتے تو زندگی تودیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ہمارے بچے مارے جا رہے ہیں مگر کوئی ایکشن نہیں لے رہا، حکمران اپنی زندگی بچارہےہیں،قوم کوماررہےہیں، ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں خدارااس ملک کوبچالو۔

یاد رہے رات گئے جوہر چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری قتل ہوگیا تھا ، مقتول کی شناخت رہبر کے نام سے ہوئی تھی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا تاہم فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ساتھی فرار ہوگیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے ڈاکو کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ ایس ایس پی ایسٹ سے ایس ایچ او کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا تھا۔

واضح رہے شہر قائد میں رمضان کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں