انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑنے کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس کے والد کو برین کینسر کی تشخیص ہوئی اور انہیں نیوزی لینڈ کے اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
64سالہ جیراڈ اسٹوکس جو کہ خود سابق رگبی پلیئر ہیں، بین اسٹوکس کی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز دیکھنے جوہانسبرگ گئے تھے جہاں طبیعت ناساز ہونے پر ان کا چیک اپ کروایا گیا۔
بعدازاں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بین اسٹوکس کو معلوم ہوا کہ والد کو برین کینسر ہے جس پر وہ ذہنی طور پر ڈسٹرب ہوگئے اور پہلا میچ مکمل کرنے کے بعد سیریز ادھوری چھوڑ دی۔
بین اسٹوکس نے فیملی ایشوز کو وجہ قرار دیتے ہوئے بورڈ سے نیوزی لینڈ جانے کی اجازت طلب کی جو انہیں دے دی گئی۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر والد کی طبیعت کو لے کر پریشان تھے اس لیے ان کا دماغ اور توجہ کھیل پر نہیں تھی، برین کینسر کی وجہ سے ٹھیک سے نیند نہیں آتی تھی اور اس پریشانی کے عالم میں وہ سیریز برقرار نہیں رکھ سکے تھے۔