جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں سوتیلے باپ کی 11 سالہ بیٹی سے زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوتیلے باپ نے 11سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچی سےزیادتی کاایک اورمبینہ واقعہ پیش آیا ، جہاں منظور کالونی میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا، متاثرہ بچی اپنی والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ ایک گھر میں رہتی تھی۔

بچی کےوالدین کے درمیان2009میں طلاق ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

واقعے کا مقدمہ بچی کے حقیقی والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نوید مہر کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

دوسری جانب گرفتار ملزم نوید مہر کا کہنا ہے کہ مجھ پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کرایا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے، ملزم نوید نے4سال پہلے بچی کی ماں سے دوسری شادی کی تھی۔


مزید پڑھیں : کراچی میں ایک اور کمسن بچی سے زیادتی، ملزم چچا نکلا


یاد رہے چند روز قبل سچل میں ایک اور کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور زیادتی کرنے والا اس کا چچا نکلا، بچی سے زیادتی کامقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ملزم کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیا تھا۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں اسکول میں 3سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی، علاقہ مکینوں نے بچی کے شور شرابے پر ملزم کو پکڑلیا، علاقہ مکینوں نے ملزم کو تشدد کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا تھا۔


 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں