جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کوئٹہ میں باپ 2 کمسن بیٹیوں سمیت قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں باپ کو دو کمسن بیٹیوں سمیت قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ کینٹ کی حدود چھمپ لیب میں رہائش پذیر شخص اور اس کی دو کمسن بیٹیوں کی لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال لائی گئیں، ڈاکٹروں کے مطابق تینوں کو گلے پر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول کی بیوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ 8 سے 10 گھنٹے قبل رونما ہوا ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ، ماں اور 4 بچوں کے قتل میں شوہر ملوث، لرزہ خیز انکشاف

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے باپ بیٹیوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی خاتون سول اسپتال کوئٹہ میں اسٹاف نرس ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں باپ نے غیرت نے نام پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، خاتون نے عمران نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں