اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سیالکوٹ : باپ کا 3سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: باپ نے سنگدلی کی انتہاکردی، اپنے ہی تین سالہ بیٹے کو بہیمانہ تشدد کرکے بری طرح زخمی کردیا، بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے گلشن اقبال میں سنگدل باپ نے اپنے تین سالہ بیٹے علی حمزہ کو صرف اس لئے بہیمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا کہ وہ بات نہیں مانتا تھا، معصوم بچے پر تشدد کی انتہا دیکھ کر اہل علاقہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو شکایت کر دی۔

اہل محلہ کے مطابق بچے کا باپ تجمل شاہ نشہ کرتا ہے ۔

ہیلپ لائن پر کال موصول ہونے پر بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے زخمی حالت میں اپنی تحویل میں لے لیا، چائلد پروٹیکشن بیورو نے شقی القلب باپ کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو افسر نے بتایا کہ بچے کے جسم پر بدترین تشدد کے نشانات موجودہیں، میڈیکل کروانے کے بعد کورٹ سے لیگل کسٹڈی لی جائے گی۔ والد کو چائلد پروٹیکشن نے حراست میں لے لیا ہے، جسے قانونی کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں