بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

باپ کو رحم آگیا، گھر کو جلانے والی ٹک ٹاک کی شوقین بیٹی کی ضمانت کا وعدہ

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر گھر کو آگ لگانے والی لڑکی کے والد نے 2 دن میں بیٹی کی ضمانت کرانے کا وعدہ کرلیا، ماروی خلجی کو 14 روزہ ریمانڈ کے بعد وویمن جیل لاڑکانہ منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی کے والدعزیز خلجی نےغلطی کا اعتراف کرتے ہوئے 2 دن میں بیٹی کی ضمانت کرانے کا وعدہ کرلیا اور کہا میری بیٹی میرےجگر کا ٹکڑا ہے ، اس نے جو کیا وہ غلط تھا، مجھے نیند نہیں آتی ، دیگر اہلخانہ سے خاموش رہنے کی درخواست ہے۔

ماروی خلجی کو 14 روزہ ریمانڈ کےبعد وویمن جیل لاڑکانہ منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگادی، والد کا بیٹی کیخلاف مقدمہ

یاد رہے خیرپور میں پیرگوٹھ کے سالار محلے میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگا دی تھی ، جس پر لڑکی کے والد عزیز احمد خلجی نے پیرگوٹھ تھانے میں بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا تھا.

ایف آئی آر میں والد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیٹی نےتذلیل کی اورگھرکوآگ لگائی، جس کے بعد تھانہ پیرگوٹھ پولیس نے بیٹی کو گرفتار کر کے ویمن تھانے منتقل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں