اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

درندگی کی انتہا، باپ نے 2 ماہ کے بچے کو معذور کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی:‌نوزائیدہ بچے کو بری طرح جھنجھوڑ کر اسے زندگی بھر کے لیے معذور کرنے والے سنگ دل باپ کو سزا سنا دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ آسٹریلوی شہر سڈنی میں پیش آیا جہاں عدالت نے سفاک باپ کو معصوم بچے کی زندگی داؤ پر لگانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے 6 سال کی قید سنا دی۔

27سالہ شخص پر الزام تھا کہ اس نے 7 ہفتوں کے کمسن بچے کی پرورش کی ذمہ داری لی تاہم اس کی ٹھیک سے دیکھ بھال نہیں کی اور جان بوجھ کر بچے کے ساتھ بدترین سلوک کیا۔

The child's father was arrested while at work in Ryde (pictured) on August 23, 2018

بیوی نے عدالت میں بیان دیا کہ جب بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، بچے تکلیف سے اس قدر رو رہا تھا کہ ہونٹ منہ میں ڈالنے سے خراب ہو گئے تھے۔

بیوی کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئیں جس سے وہ زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا۔

ملزم نے اپنے ایک رشتہ دار کو بتایا کہ بچے اس کے ہاتھ سے گر گیا تھا جس کی وجہ سے چوٹیں آئیں لیکن میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں بچے کو بری طرح سے جھنجھوڑنا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے تصدیق ہوگئی جس پر عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں