تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چوتھی بیٹی کی پیدائش پر باپ کا ہولناک اقدام

پڑوسی ملک بھارت میں چوتھی بار بھی بیٹی کی پیدائش پر بیٹے کے خواہشمند باپ نے مایوس ہوکر اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست کرناٹک کے کولار ضلع کے شیٹی ہلی گاؤں میں پیش آیا جہاں 38 سالہ لوکیش نے چوتھی بار بیٹی پیدا ہونے پر گھر کے اندر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق لوکیش پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا اور 8 سال قبل اس کی آندھرا پردیش کے پنگنور کی رہائشی سریشا سے ہوئی تھی جس سے اس کی تین بیٹیاں تھیں، متوفی کو بیٹے کی شدید خواہش تھی اور جب اس کی بیوی چوتھی بار حاملہ ہوئی تو اس کی یہ امید دوبارہ جاگ اٹھی تھی۔

پولیس کے بتایا کہ سریشا نے 4 نومبر کو مقامی اسپتال میں چوتھی بار بیٹی کو جنم دیا تو لوکیش کی امیدیں دم توڑ گئیں اور مایوسی بڑھ گئی، جس کے بعد اس نے اپنے ساتھ رہنے والی ماں کو بھائی کے گھر بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق لوکیش نے خودکشی اس وقت کی جب وہ گھر میں اکیلا تھا، اس کی ماں جب واپس گھر آئی تو بیٹے کی پھندے میں لٹکی لاش دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہوگئے، پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

Comments

- Advertisement -