کراچی: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مصنفہ فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فاطمہ بھٹو کی شادی کی تقریب کا انعقاد کراچی کے 70 کلفٹن میں واقع اپنے خاندانی گھر کیا گیا۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ گزشتہ روز ہمشیرہ فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
- Advertisement -
انہوں نے لکھا کہ فاطمہ اور ان کے شوہر جبران کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے، نکاح کی تقریب 70 کلفٹن ہمارے گھر میں ہوئی جس میں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ’موجودہ حالات کے پیش نظر تقریب کا انعقاد سادگی سے کیا گیا۔