منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

یہ کون شخص ہے؟ فاطمہ آفندی نے مداحوں سے رائے مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فاطمہ آفندی نے شوہر ارسلان خان کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں ددیکھا جاسکتا ہے۔

فاطمہ آفندی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں سے پوچھا کہ ’یہ کون شخص ہے جو میرا دل چرا کر لے گیا۔‘

ان کی پوسٹ پر مداح جواب بھی دے رہے ہیں اور تصویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور فیملی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں آریز احمد، بابر علی، نادیہ حسین، لائبہ خان، عنایت خان ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے مقدر کا ستارہ کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں