تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

’میں تم اور لاہور‘ فاطمہ آفندی انسٹاگرام پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ اور ’بیٹیاں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے شوہر کنور ارسلان کے ساتھ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں تم اور لاہور‘۔

فاطمہ آفندی کو تصاویر میں فیملی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر میں اداکارہ شوہر، بچوں اور عزیز و اقارب کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں انڈسٹری کا چمکتا ہوا ستارہ قرار دے رہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ آفندی ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ بیٹیاں میں انہوں نے ’فضا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

Comments