منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ماسٹر راشد نسیم کی 7 سالہ بیٹی نے بھی بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مارشل آرٹ کے ماسٹر راشد نسیم کی 7 سالہ بیٹی نے بھی بھارت کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے محروم کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مارشل آرٹ راشد نسیم کی بیٹی فاطمہ نسیم بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ چھین لیا۔

سات سالہ فاطمہ نے ایک منٹ میں 211 مرتبہ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ چکنا چور کیا۔

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 242 بار دونوں کہنی سے ٹارگٹ کو ہٹ کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا۔

واضح رہے کہ فاطمہ پاکستانی مارشل آرٹ راشد نسیم کی بیٹی ہیں جنہوں نے ملک کے لیے 60 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کررکھے ہیں۔

محمد راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی کے مالک ہیں جو کراچی میں واقع ہے اور مجموعی طور پر اس اکیڈمی نے مختلف مقابلوں میں 75 مارشل آرٹس ریکارڈ حاصل کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں