نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ نامزد کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انکے انتخاب کے بعد اپنے ٹرتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ ہمارا امریکا فرسٹ ایجنڈا اب وہ چلائیں گے۔مائیکل فول کینڈر ممتاز ماہر معاشیات اور پالیسی پریکٹیشنر ہیں۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے گیل سلیٹر کو اینٹی ٹرسٹ ڈویژن کے لیے نائب اٹارنی جنرل منتخب کر لیا۔
اس سے قبل نومنتخب صدر ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے چارلس کشنر کو فرانس میں سفیر کے لیے منتخب کرلیا ہے۔
چارلس کشنر ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اور جیرڈ کشنر کے والد ہیں جو ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں، چارلس کشنر نے ٹیکس چوری کے الزام میں ایک سال جیل کاٹی بعد ازاں ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارتی کے اخری ایام میں انہیں معاف کر دیا تھا۔
برکس ممالک کو ٹرمپ کی دھمکی پر چین کا جواب
امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں مسٹر کشنر کو ایک زبردست تاجر، انسان دوست رہنما اور ڈیل میکر قرار دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر کشنر مستقبل میں ملکی مفادات کی نمائندگی کرنے والے ایک مضبوط وکیل ہوں گے۔