اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفار کرنے والے فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں فواد عالم کی ڈبل سنچریوں کی تعداد چار ہوگئی، رواں سیزن میں ان کی پہلی ڈبل سنچری ہے، اس کے علاوہ انہوں ںے دو سنچریاں بھی اسی سیزن میں کی ہیں۔

فواد عالم 164 فرسٹ کلاس میچوں میں 32 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان کی سنچریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کے باوجود فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، سابق کھلاڑی بھی فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا بارہا مطالبہ کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 10 سال قبل کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے انہوں نے 2015 میں کھیلا تھا۔

خیال رہے کہ فواد عالم نے تین ٹیسٹ میچز میں 41.66 کی اوسط سے 250 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ 38 ون ڈے میچز میں 40.25 کی اوسط سے 966 رنز بنارکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں