جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

خامیوں کو دور کرنے میں کس کا کردار ہے؟ فواد عالم نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ 10 سال ضائع ہوئے یہ سب نہیں سوچتا، طویل وقفے کے دوران بھی دلبرداشتہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر فواد عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے عزت دی اور سنچری اسکور کرگیا، رنز کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پر برتری قائم کرلی، کوشش یہی تھی کہ بورڈ پر رنز بڑھا سکوں۔

فواد عالم نے کہا کہ میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسی پر الزامات نہیں لگائے، یہ سوچتا تھا کہ جو نصیب میں ہوگا وہی ملنا ہے، کوشش یہی ہے کارکردگی دکھاتا رہوں چاہے جیسی بھی صورت حال ہو۔

- Advertisement -

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے سے مشکلات درپیش تھیں، ہماری ٹیم کو پارٹنر شپ کی ضرورت تھی، اظہر علی سے یہی بات ہورہی تھی کہ اچھا کھیلنا ہے۔

فواد عالم نے بتایا کہ یونس خان بطور کوچ بھی کافی سپورٹ کرتے رہتے ہیں، ہماری خامیوں کو دور کرنے میں یونس خان کا اہم کردار ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی 4 وکٹیں 33 رنز پر گرنے کے بعد فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 9 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد عالم نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سینچری اسکور کی تھی، فواد عالم کی اس سینچری نے کئی ریکارڈ پاش پاش کئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں