اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: فواد عالم نے دل کی بات کہہ ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ماضی سے پردہ اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو میں فواد عالم نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، آسٹریلوی بولنگ لائن مضبوط ہے،تگڑےمقابلےکےلیےتیارہیں، ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ پہلےجب آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا، اب گراونڈ میں اترکر ان کا مقابلہ کرونگا۔

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ بابر اور رضوان کی جوڑی مثالی بنی ہوئی ہے، دونوں کی پرفارمنس قابل ستائش ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے لئے سخت ٹریننگ کی ہے، محمد یوسف سے جتنا سیکھ سکتا ہوں سیکھنے کی کوشش کرونگا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ کا آج آخری روزہے، کیمپ میں شامل کھلاڑی آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑی پی ایس ایل کے بعد اسکواڈ کوجوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا 24 سال پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا12 سے 16 مارچ کراچی جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں پہلا ون ڈے 29، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا،واحد ٹی ٹوئنٹی 5 تاریخ کو پنڈی اسٹیڈیم پرہی شیڈول ہے، سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اورتینوں ون ڈے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں