جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ‌ پر فواد عالم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ پر بیان دے دیا۔

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ پر اپنی رائے ظاہر کی۔

فواد عالم نے کہا کہ میرے خیال میں ایک آل راؤنڈر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں چھ سات کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان) اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔

بولرز میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں