کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری بخار کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہیں، عثمان شنواری کراچی ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی خراب فارم فکر کی بات ہے، ٹیم کو ضرورت ہوئی تو فواد عالم کو ضرور کھلایا جائے گا، ضروری نہیں یہ ٹیسٹ کھیلیں جہاں ضرورت ہو وہاں کھلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو دباؤ میں آکر ٹیم میں شامل نہیں کیا، بابر اعظم کی بہترین فارم ٹیم کے لیے مثبت ہے، قومی ٹیم کے لیے نوجوان بولنگ آٹیک بھی پلس پوائنٹ ہے، امید ہے کراچی کی وکٹ ہماری ضرورت کے مطابق ہوگی۔
دریں اثنا سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ 10سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا حصہ بننے پر خوش ہوں، مصباح سے مسئلہ نہیں، پاکستانیوں سے خاص محبت ہے، عمراکمل اور کامران اکمل سے بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی کوچنگ میں پاکستان ٹیم کے وہ کھلاڑی منتخب کیے جو جتوا سکتے تھے، کراچی میں کسی ٹیم کو نفسیاتی برتری نہیں ہوگی، دنیا جانتی ہے بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، بابر اعظم اور عابد تیز کھیلے تو انہیں کنٹرول کرنا گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں مصباح کا اسپنر نہ کھلانا حیرت انگیز تھا۔