ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

فواد عالم کی اور سنچری، منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا، وہ ٹیسٹ کیریئر میں ابتدائی 4 نصف ‏سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے بیٹسمین بن گئے۔

ہرارے ٹیسٹ میں فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کی جو ان کے کیریئر کی چوتھی ‏سنچری تھی۔ وہ 103 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سنچری کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔ 55 سالوں میں فواد عالم وہ ‏واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی ابتدائی 4 ففٹیز کو سنچریوں میں بدل دیا۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 10 میچوں میں مجموعی طور پر 4 سنچریاں اسکور کی ہیں اور ہر نصف ‏سنچری کو انہوں نے سنچری میں بدل دیا۔

فواد عالم نے رواں سال میں دوسری سنچری بنائی ہے جب کہ گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے ‏‏3 بار 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں