اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کے ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف کے بعد الیکشن کمیشن سے نوٹس لینےکا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جاوید لطیف نے کھلے عام اعتراف کیا کہ ن لیگ ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے، مسلم لیگ ن یہ سب عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے کررہی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جاویدلطیف کے ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف جرم کےبعد الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرنی چاہئے مگرالیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی، انھیں صرف پی ٹی آئی نظر آرہی ہے۔
جاوید لطیف کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ کو نوٹس جاری کرنا چاہئےاور وضاحت طلب کرنی چاہئیے لیکن الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئ ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے pic.twitter.com/Oku52tc8T5
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 16, 2022
یاد رہے مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو آئینی طریقے سے گرانے کے لیے ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بہت برا کیا گیا الیکشن چرا کر ہم اس سے کم برا کر رہے ہیں۔